آرچ بشب جوزف ارشد کی قیادت میں کشمیریوں کی حمایت میں ریلی

راولپنڈی(آگاہی نیوز)راولپنڈی میں آرچ بشپ ڈاکٹرجوزف ارشد کی قیادت میں کشمیریوں کی حمایت میں ایک ریلی نکالی گئی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اقوام متحدہ کو قیام امن کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرکے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے ایک نئے تنازعے کو جنم دیا ہے جس کے اچھے نتائج مرتب نہیں ہونگے۔وادی میں کرفیو کا مسلسل نفاذ بھی بڑا مسئلہ ہے جس سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔کشمیر میں میڈیا،سوشل میڈیا پر پابندی سے یہ علاقہ دنیا کے کٹ کررھ گیا ہے۔ یہاں پولیس اور فوج ریاستی مظالم میں ملوث ہے جس کی فوری روک تھام کی جانی چاہیے۔ہولی فیملی کاتھولک چرچ سے نکلے والی اس ریلی میں بڑی تعداد میں مسیحی شریک ہوئے جنہوں نے بھارتی اقدامات اور مظالم کے خلاف نعرے بازی کی۔اس ریلی کے انعقاد کی تیاری پیرش پریسٹ فادر سائمن سرفراز اور ان کی پاسٹرل ٹیم نے کی۔علاقہ دار مناد بابوساجد امین کھوکھر نے انتظامات کئے جن کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ ریلی میں شریک ہوئے۔

Agahi News

Read Previous

سوچتی تھی کہ کبھی جیل سے نکلوں گی بھی کہ نہیں۔آسیہ بی بی

Read Next

لاہور میں مسیحی نوجوان عامرپولیس تشدد سے جاں بحق

One Comment

  • Nice article

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے