امریکی صدرکی جانب سے وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطارڈنر

0
324

واشنگٹن(آگاہی نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ جان ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں مسلمانوں کے لئے سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔اس ڈنر میں مسلم سفارت کاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسلام بہترین مذہب ہے لیکن چند گمراہ لوگ اس کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔روزہ ہمیں صبراوربرداشت کا سبق سکھاتا ہے۔ہمیں ان تعلیمات پر صدق دل سے عمل کرنا چاہیے۔انہوں نے کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والے حملے،ایسٹر کے موقعہ پرسری لنکاکے گرجا گھروں،کیلی فورنیا اورپیٹسبرگ میں ہونے والےحملے کا بھی ذکرکیا اورکہا کہ یہ ایک مخصوص ذہنیت کے لوگوں کا کام ہے۔ہم دہشتگردی کو شکست دیں گے یہ ہمارا عزم ہے۔امریکی صدر نے عالمی امن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک ایسے مقام کے طور پر سامنے آیا ہے جہاں ہر مذہب کے لوگ تحفظ کے ساتھ رہ سکتے ہیں اور آزادی کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں