سوشل میڈیا کو تعصب پسندی کے پلیٹ فارم کے طور پراستعمال کیا جارہاہے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

0
303

کرائسٹ چرچ(آگاہی نیوز)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گیوتیرس نے نیوزی لینڈ کی مسجد النورکا دورہ کیا اورنفرت انگیزبیانات کی بڑھتی ہوئی لہرکا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی منصوبہ تشکیل دینے کے عزم کا اظہارکیا۔انتونیو گیوتیرس نے رواں برس مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی مسجد النورکا دورہ کیا۔انتونیو گیوتیرس نے مسجد کے باہرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ منافرت میں اضافہ ہورہا ہے جس سے عوام کے اظہارخیال کو متاثرکیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو تعصب پسندی کے اظہار کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔ہم سب کو منافرت میں خطرناک اضافے کے ردعمل میں یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے۔انتونیو گیوتیرس نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ نے خصوصی مندوب کو نسل کشی سے بچاؤ کے لیے نفرت کے اظہار کے خلاف کارروائی کے لیے عالمی منصوبہ تشکیل دینے کے لیے ایک ٹیم بنانے کی ہدایت کی ہے۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں