لبنانی کارڈینل نصراللہ سفیر خداوند میں سوگئے پاپائے اعظم فرانسس کا اظہار تعزیت

بیروت(آگاہی نیوز)لبنانی میرونائٹ کلیسیاءکے رہ نماکارڈینل نصراللہ بطروس سفیر خداوند میں سوگئے۔آپ نے اپنی 99 ویں سالگرہ سے چند یوم قبل رحلت کی ہے۔پاپائے اعظم فرانسس نے کارڈینل رائے کے نام ایک تعزیتی پیغام میں کارڈینل نصراللہ سفیر کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی سالوں محیط خدمات کو سراہا ہے۔واضح رہے کہ کارڈینل نصراللہ سفیر 1986 خ س سے 2011 خ س تک میرونائٹ کلیسیاءکے سربراہ رہے۔ان کا انتقال بروزاتوار بیروت میں ہوا۔ وہ کافی عرصے سے پیرانہ سالی کی وجہ سے طبی مسائل سے دوچار تھے۔اگر زندگی ان کو مزید کچھ دن مہلت دیتی تو آپ 15 مئی کو اپنی 99 ویں سالگرہ مناتے۔اپنے تعزیتی پیغام میں پاپائے اعظم نے ان کو امن اورمعافی کا معمار قراردیا ہے۔انہوں نے مرحوم کارڈینل کو لبنان کی تاریخ کا بڑاانسان قراردیا۔کارڈینل نصراللہ سفیر نے 1975 خ س تا1990 خ س کے عرصے میں کلیسیاء کی رہ نمائی کی جب ملک میں شدید خانہ جنگی کا دوردورہ تھا۔

Agahi News

Read Previous

امریکی صدرکی جانب سے وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطارڈنر

Read Next

پاپائے اعظم کا برکینافاسو چرچ حملے پر اظہار افسوس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے