مقدسہ ماں مریم ہمدردی اور رحمت کا وسیلہ ہے (فادر بابر خوشی)

سینٹ پالز پیرش میں سہہ روزہ زیارت مقدسہ مریم۔دوسرا دن

کراچی (سنیل مائیکل)سینٹ پالز پیرش میں زیارت مقدسہ مریم کی عبادات جاری ہیں۔ پاسٹرل ٹیم کی زیر سرپرستی مورخہ 14ستمبر کی پاک ماس کی ترتیب و تشکیل کی ذمہ داری سینٹ پالز چرچ اعظم بستی اور ہولی روزری چرچ، نئی اعظم بستی کی تھی۔پاک ماس کی قربانی پیرش کے معاون پیرش پریسٹ فادر روبنسن سیمویل نے گذرانی، آپ کے ہمراہ معاون پیرش پریسٹ فادر آشر لیاقت اور فادر بابر خوشی او۔ایف۔ایم کیپ بھی موجود تھے۔اپنے وعظ کے دوران فادر بابر خوشی نے کہا کہ، ہم تین روزہ زیارت میں مقدسہ ماں کے پاس آئے ہیں، جسے خداوند یسوع مسیح ماں کہتا ہے ور جو الٰہی فضل۔ مقدسہ مریم کا نام سب سے پاکیزہ اور اعلیٰ ہے، وہ کلمہ کی والدہ ہے، وہ ہم سب سے پیار کرتی اور ہمدردی رکھتی ہے، اسنے کانائے جلیل کی شادی میں ہمدردی دکھائی۔ مقدسہ ماں کا فرشتے کا سلام قبول کرنا اور خدا باپ کے حکم پر ہاں کہنا مقدسہ ماں کے پیار کا ثبوت ہے، یہ انسانیت اور روحانیت کا سنگم ہے۔مقدسہ مریم ہمارے لیے اپنے بیٹے خداوند یسوع مسیح سے شفاعت کر تی ہے اسی لیے وہ ہمدردی اور رحمت کا وسیلہ ہے۔مقدسہ ماں کلیسیاء کی آن اور شان ہے۔ آخر میں فادر بابر نے کہا کہ مقدسہ ماں ہمیں پانچ ہتھیار دیتی ہے جو ہمیں ایمان میں مضبوط کرتے ہیں،دعا، روزہ، کلام مقدس، اعتراف کا ساکرامنٹ اور پاک یوخرست یہ پانچ ہتھیار شیطان کے ساتھ ہماری جنگ میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔آخر میں سینٹ پالز چرچ اعظم بستی کے علاقہ ماسٹر یونس بھٹی نے فادر بابر کو اجرک پہنائی، ہولی روزری چرچ کے علاقہ ماسٹر پیٹر جلال دین نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اور فادر آشر نے تمام فادر صاحب اور مومنین کا شکریہ ادا کیا۔

Samson

Read Previous

ماں تیرا پیار

Read Next

لاڑکانہ میں ہندو میڈیکل طالبہ کی ہوسٹل سے نعش برآمد

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے