پاپائے اعظم کا برکینافاسو چرچ حملے پر اظہار افسوس

 

 

ویٹی کن(آگاہی نیوز)پاپائے اعظم فرانسس نے برکینا فاسو میں کاتھولک چرچ پر حملے اور فادر سمیت مومین کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس کیا ہے۔ویٹی کن کے قائم مقام ڈائریکٹر برائے پریس آفس السنڈرو گسوتی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاپائے اعظم کو دبولو میں ہونے والے چرچ حملے کے بارے میں سن کرافسوس و دکھ ہوا ہے۔انہوں نے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں،انکے خاندانوں اور پورے برکینا فاسو کے باسیوں کے لئے دعا کی ہے۔ادھر حملے سے متعلق ویٹی کن کو موصول ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کا اصل نشانہ چرچ کے فادرسمعین یمپا تھے جن کو نشانہ بنا کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔اس کے علاوہ حملہ آوروں نے راستے میں آنے والے 5 دیگر افراد کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔دریں اثناءمقتول کاہن اور 5 دیگر افراد کی مسیحی جنازہ کی رسومات ادا کردی گئیں۔اس موقعہ پرفادر سمعین یمپا کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا کہ انہوں نے اپنے پیرش کے لوگوں کے درمیاں خدمت کرتے ہوئے موت کو گلے لگایا۔

Agahi News

Read Previous

لبنانی کارڈینل نصراللہ سفیر خداوند میں سوگئے پاپائے اعظم فرانسس کا اظہار تعزیت

Read Next

کلیسیاءکو جلد دو نئےمقدسین اور ایک مبارک مل جائےگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے