پیرش پاسٹرل ٹیم کے معاونین کی تقرری عمل میں لائی جائے گی۔فادر آرتھرچارلس

0
340

خصوصی عبادت میں کارڈینل جوزف کوٹس ان کو برکت دیکرمقرر کریں گے
کراچی(آگاہی نیوز)سینٹ جانز پیرش ڈرگ روڈ کے پیرش پریسٹ فادرآرتھرچارلس نے کہا ہے کہ پیرش کی پاسٹرل ٹیم کے معاونین جن کا تعلق عامتہ المومنین میں سے ہے جلد ان کی باضابطہ تقرری عمل میں لائی جائے گی۔آرچ بشپ آف کراچی کارڈینل جوزف کوٹس پیرش کی جانب سے منتخب کردہ افراد کو برکت دیکر خدمت کے لئے مقرر کریں گے۔اس سلسلہ میں پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے جس میں فادرآرتھرچارلس کی سربراہی میں معاون فادرپرویزخالد اور فادر افضل گلفام سمیت پاسٹرل ٹیم کے دیگراراکین مفصل پروگرام کی تفصیلات طے کرنے میں مصروف عمل ہیں۔فادر آرتھر چارلس نے بتایا ہے کہ اپنی نوعیت کی اولین کاوش کے طور پر ہمارے پیرش نے یہ نئی روایت قائم کی ہے کہ مومنین میں سے پاسٹرل ٹیم کے مدد گار مقررکرین۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ان تمام افراد کو اس کام کے لئے تیار کیا ہے اور ان کی تربیت میں ذاتی دلچسپی لی ہے۔ان کوکلام مقدس موثر اوردرست انداز سے مومنین تک پہنچانے کے لئے اسرارورموز سے آگاہی دی گئی ہے۔فادر آرتھرچارلس نے بتایا کہ جن افراد کے نام اس فہرست میں شامل ہیں ان میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے کہ وہ اس خدمت کے لئے باقاعد مخصوص ہوا چاہتے ہیں۔یہ معاونین اپنے اپنے متعلقہ علاقے میں لوگوں کو کلام مقدس پڑھ کرسنانے پر مامور ہیں جس کو وہ احسن طور پر نبھارہے ہیں۔ان معاونین کا جوش و خروش دیدنی ہے اور وہ اس کو اپنی خوش قسمتی تصور کرتے ہیں کہ وہ خداکا کلام لیکر لوگوں کے در تک پہنچتے ہیں۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں