کامران مائیکل ودیگر کیخلاف ضمنی ریفرنس دائرکرنیکی منظوری

0
343

کراچی (آگاہی نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیرسینیٹرکامران مائیکل اور انکے 3دوسرے ساتھیوں کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔نیب اعلامیہ کے مطابق کامران مائیکل اور ان کے دیگر ساتھیوں نے مل کر کے پی ٹی آفیسرزسوسائٹی میں 3قیمتی کمرشل پلاٹ غیرقانونی طور پر قواعد و ضوابط کے خلاف الاٹ کر کے 11کروڑ کی کرپشن کی ہے۔اس غیر قانونی اقدام کے لئے سابق وفاقی وزیر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے افسران پر دباؤڈالا اور ان کو غیرقانونی کام پر مجبور کیا۔ان کمرشل پلاٹس کو کامران مائیکل نے اپنے من پسند افراد کو الاٹ کردئیے تھے جس سے ان کو فائدہ جبکہ قومی خزانے کو مالی نقصان پہنچا۔نیب ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں شواہد جمع کرلئے گئے ہیں۔پہلے سے دائرریفرنس میں قانونی پہلوؤں کو مزیدمضبوط بنانے کی غرض سے یہ ضمنی ریفرنس متعلقہ احتساب عدالت میں دائرکیا جارہا ہے۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں