کامران مائیکل کی گرفتاری سے متعلق نیب کی مہلت کی استدعا منظور

کراچی(آگاہی نیوز)سابق وفاقی وزیرسینیٹرکامران مائیکل کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہائی کورٹ میں ہوئی۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمدعلی شیخ اورجسٹس عمرسیال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹر نے مئوقف اختیار کیا کہ کامران مائیکل کی گرفتاری سے متعلق درخواست ترمیم کے ساتھ دائرکردی ہے۔اس پرچیف جسٹس نے پراسیکیوٹر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں ایک ہفتہ جیل میں رہنا پڑجائے تو پتہ چلے قید کیا ہوتی ہے۔عدالت نے کامران مائیکل کی گرفتاری سے متعلق نیب کی مہلت کی استدعا منظورکرتے ہوئے سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی

Agahi News

Read Previous

سوشل میڈیا کو تعصب پسندی کے پلیٹ فارم کے طور پراستعمال کیا جارہاہے۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Read Next

امریکی صدرکی جانب سے وائٹ ہاؤس میں سالانہ افطارڈنر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے