”کیتھولک معذورافراد کوپاک ساکرامنٹس وصول کرنے کا حق حاصل ہے“پوپ فرانسس
ویٹی کن(آگاہی نیوز)کلیسیاءکو جلد دو نئے مقدسین اور ایک مبارکہ مل جائے گی۔پاپائے اعظم فرانسس نے اس ضمن میں کلیسیائی قوانین کے موجب ضروری کارروائی کی تکمیل پر سند جاری کردی ہے۔جن دو راہبات کے متعلق معجزوں کی تصدیق و منظوری ہوگئی ہے ان کو مبارک سے مقدس کا درجہ مل جائے گا۔ان میں اطالوی راہبہ مبارک جوزپیناوانانی شامل ہیں جو کہ دختران مقدس کامیلس کی بانی ہیں۔ جبکہ دوسری راہبہ برازیل سے تعلق رکھتی ہیں۔مبارکہ ڈولس لوپیزپونٹیز کا تعولق راہبات کی جماعت سسٹرز آف دی ایمیکیولیٹ کونسیپشن آف دی مدر آف گاڈ سے ہے۔مبارک قرار پانے والی خدا کی خادمہ سسٹرلوسیاآف ایمیکیولیٹا ہیں۔