گیارہویں ورلڈپریسٹ سالانہ عالمی روزرِی ریلے (کاہنوں کی پاکیزگی کے لیے) 2020ء کاپاکستان میں کامیاب انعقاد

0
67

پاکستان کی کاہن برادری ورلڈ پریسٹ کے کلیسیاء میں کاہنوں کے لیے دُعا کرنے کے شعور کو اُجاگر کرنے کے عمل کو سراہتی ہے۔فادربنجمن شہزاد

کلیسیاء ہمیشہ کاہنوں کے لیے دُعا کرتی ر ہے کیونکہ فی زمانہ کاہنوں کوآپ کی دُعاؤں کی اَشد ضرورت ہے۔فادرایرک رسانی  (او ایف ایم)

کلیسیاء یسوع مسیح کے پاک دِل کی عقیدت میں اپنی کاہن برادری سے محبت کے اظہارکے طورپر اُن کواپنی دُعاؤںکا خوبصورت تحفہ پیش کر سکتی ہے۔فادر جیمس کاسٹیلنو

کاہن برادری پاک خدمت کی اپنی بلاہٹ میں ثابت قدم رہنے کے لیے بلا ناغہ پاک روزرِی کے بھیدوں پر دھیان و گیان کرتی ہے اور اپنی رُوحانی ماں مُقدّسہ مریم سے اپنی شفاعت طلب کرتی ہے۔ کلیسیاء بھی ہمیشہ ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھے۔ فادر عابد تنور

کراچی،لاہور، حیدرآباد، فیصل آباد، اسلام آباد راولپنڈی (آگاہی نیوز ) 20جون 2020ء بروز جُمعہ”یسوع مسیح کے پاک دِل کی عید” کا سورج پاکستان کی کلیسیاء کے لیے یسوع مسیح کے پاک دِل سے عقیدت اور محبت کا اظہار کرنے اور کلیسیاء میں کاہن برادری کی پاکیزگی کے لیے دُعا کرنے کے شعور کو اُجاگر کرنے کی کرنیں لے کر طلوع ہوا کیونکہ بقول پاپائے اعظم پوپ بینیڈکٹ (سولہواں) "کاہنوں کی پاکیزگی کا تعلق یسو ع مسیح کے پاک دِل سے ہے”۔
سال 2018ء اور 2019 ء کی طرح اس سال بھی پاکستان کی کاتھولک کلیسیاء نے یسوع مسیح کے پاک دِل کی عید کے موقع پر ورلڈ پریسٹ گلوبل اپاسٹولیٹ کے تعاون سے 11ویں ورلڈپریسٹ سالانہ عالمی روزرِی ریلے (کاہنوں کی پاکیزگی کے لیے) 2020ء میںعالمی سطح کے اپنی نوعیت کے منفرد پاک روزرِی کے دُعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔
گوحالیہ مہلک عالمی وباء کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی بشپ صاحبان کے اعلامیہ کے مطابق جہاں ملک بھر کے گرجہ گھر اور دیگر عبادت گاہیں تقریباًبند ہیں اس کے باوجود حکومت ِ پاکستان کے عبادت گاہوں سے مطلق جاری کردہ SOPs پر عمل کرتے ہوئے اِس سال بھی پاکستان کی آرچ ڈایؤسیس آف لاہور، آرچ ڈایؤسیس آف کراچی، ڈایؤسیس آف اسلام آباد راولپنڈی، ڈایؤسیس آف حیدر آباد اور ڈایؤسیس آف فیصل آباد کے45کاتھولک گرجہ گھروں کے علاوہ دار النعم فرانسسکن فارمیشن ہاؤس لاہو ر، فرانسسکن فرائیری کراچی اور جسس اینڈ میری کانوونٹ کراچی نے ورلڈ پریسٹ کے ساتھ منسلک ہوکر ایک ہی دِن ایک مقصد کے لیے اپنے اپنے مقررہ وقت پرمنتخب کردہ پاک روزرِی کے بھیدوں پردھیان و گیان کیا اور سب کاہنوں کی رُوحانی ماں مُقدّسہ مریم سے کاہنوں کے لیے شفاعت طلب کی اور یسوع مسیح کے پاک دِل کی عیدکے موقع پر ہونے والی خصوصی پاک یوخرستی عبادات میں شرکت کی۔ گزشتہ دو برسوں کی طرح اِ س سال بھی پاکستان کے دور افتادہ چھوٹے بڑے قصبوں ،گاؤں ،دیہاتوں اور شہروں میں قائم پیرشزکے پیرش پریسٹ صاحبان کی ذاتی دلچسپی اور پاکستان میں ورلڈ پریسٹ کے نمائندوںبرادر نوید انجم،برادر کولن میتھیو اوربرادر کرسٹوفر زاہدنے اپنے رُوحانی رہبر فادر نذر نواب کی رہنمائی میں جدید ذرائع ابلاغ اور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے اور جہاں ممکن ہوا ذاتی طور پر مل کر پیرش پریسٹ صاحبان کو روزرِی ریلے میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور انہیں موجودہ مہلک وباء کرونا وائرس کی وجہ سے معروضی حالات کو مدِنظر رکھ کر اپنے اپنے پیرشز میں روزرِی ریلے کا انعقاد کرنے میں معاونت کی۔ رواں سال پاکستان کی 3کاتھولک ڈایؤسیس کے کتھیڈرل گرجہ گھروں سینٹ پیٹرک کتھیڈرل کراچی، سینٹ فرانسس زیوئیر کتھیڈرل حیدرآباد اور سینٹس پیڑ اینڈ پال کتھیڈرل فیصل آباد میں روزرِی ریلے کا انعقاد ہوا۔
پاکستان میںسب سے پہلے کاتھولک ڈایؤسیس آف فیصل آباد کے اوکاڑہ کے چک 6/4-L میں قائم ہماری خاتون ِ رحم کاتھولک چرچ میں صُبح 05:30بجے ریورنڈ فادرخالد مختار کی قیادت میں پاک روزرِی کے دُکھ کے بھید پڑھ کراور یسوع مسیح کے پاک دِل کی عید کے موقع پر خصوصی پاک ماس ادا کرکے روزرِی ریلے کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ اورپھر یہ دُعائیہ سلسلہ دِن بھرپاکستان کی 5کاتھولک ڈایؤسیسز کے ورلڈ پریسٹ سے منسلک45کاتھولک گرجہ گھروں ، 2 فرانسسکن فارمیشن ہاؤسز اور سسٹر صابات کے 1 کانونٹ میں جاری رہا۔ آرچ ڈایؤسیس آف کراچی میں11ویں ورلڈپریسٹ سالانہ عالمی روزرِی ریلے2020ء کا دُعائیہ اجتماع دِن کے وقت سینٹ فلپس کاتھولک چرچ گلشنِ اقبال میں پیرش پریسٹ فادربنجمن شہزاد کی قیادت میں صُبح 09:00 بجے منعقد کیاہوا جہاں کلیسیا ء نے روزرِی ریلے میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان میں ورلڈ پریسٹ کے نمائندے جناب نوید انجم کی قیادت میں پاک روزرِی پڑھی جب کہ فادر شاہد بوٹانے پاپائے اعظم (ایمریطس) پوپ بنیڈکٹ سولہویں کی کاہنوں کے لیے لکھی گئی خصوصی دُعا پڑھی ا ور برکاتی کلمات ادا کئے۔پاک روزرِی کے بھیدوں پر دھیان و گیان اور کاہنوں کے لیے خصوصی دُعا کے بعد فادر جوزف سلیم کی قیادت میں یسوع مسیح کے پاک دِل کی عید کے موقع پر خصوصی پاک ماس ادا کی گئی جب کہ فادر بنجمن شہزاد، فادر شاہد بوٹا، فادر افضل گلفام اور فادر عامر بھٹی نے پاک ماس میں معاونت کی۔ فادر بنجمن شہزاد نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ "آج ہم یسوع مسیح کے پاک دِل کی عقیدت میں اُس کی محبت کا تجربہ کریں اور پاک دِل کی محبت اپنے ساتھ لے کر جائیں اور اُسے دوسروںمیں بانٹیں۔ ہمارا دِل کمزور اور ناتواں ہے دوسروں کومحبت بانٹے بانٹے ٹوٹ جاتا ہے لیکن پاک دِل کی محبت اَبدی اور دائمی ہے۔ انہوں نے روزرِی ریلے کے مطلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا "پاکستان کی کاہن برادری ورلڈ پریسٹ کے کلیسیاء میں کاہنوں کے لیے دُعا کرنے کے شعور کو اُجاگر کرنے کے عمل کو سراہتی ہے”۔
11ویں ورلڈپریسٹ سالانہ عالمی روزرِی ریلے2020ء کا مرکزی دُعائیہ اجتماع شام کے وقت آرچ ڈایؤسیس کراچی کے سینٹ پال پیرش کے منظور کالونی میں قائم سینٹ ڈومینک کاتھولک چرچ میں پیرش پریسٹ فادر ایڈورڈ جوزف کی قیادت میں شام 06:30 بجے منعقد کیاہوا جہاں کلیسیا ء نے روزرِی ریلے میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان میں ورلڈ پریسٹ کے نمائندے جناب نوید انجم کی قیادت میں پاک روزرِی کی دُعا میں رہنمائی کی جب کہ فادر شکیل گلزارنے پاپائے اعظم (ایمریطس) پوپ بنیڈکٹ سولہویں کی کاہنوں کے لیے لکھی گئی خصوصی دُعا پڑھی ا ور برکاتی کلمات ادا کئے۔پاک روزرِی کے بھیدوں پر دھیان و گیان اور کاہنوں کی تقدیس کے لیے خصوصی دُعا کے بعد فادر ندیم پیارے لعل او ایف ایم کی قیادت میں یسوع مسیح کے پاک دِل کی عید کے موقع پر خصوصی پاک ماس ادا کی گئی جب کہ فادر ایڈورڈ جوزف، فادر شکیل گلزار اور فادر ایرک رسانی او ایف ایم نے پاک ماس میں معاونت کی۔فادر ایرک رسانی او ایف ایم نے اپنے خوبصورت پیغام میں پاک دِل کی تاریخ ،عقیدت اور کلیسیاء کے وجود میں اُس کے رُوحانی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پاکستان میں ورلڈ پریسٹ کے11ویں سالانہ عالمی روزرِی ریلے کے انعقاد پر بات کرتے ہوئے کہا "کلیسیاء ہمیشہ کاہنوں کے لیے دُعا کرتی رہے کیونکہ فی زمانہ کاہنوں آپ کی دُعاؤں کی اَشد ضرورت ہے”۔
کاتھولک ڈایؤسیس آف حیدر آباد میں مرکزی سطح پر فادر جیمس کاسٹیلونو کی قیادت میں سینٹ فرانسس زیوئیر کتھیڈرل میں 11واں ورلڈپریسٹ سالانہ عالمی روزرِی ریلے (کاہنوں کی پاکیزگی کے لیے) 2020ء منعقد ہوا اور یسوع مسیح کے پاک دِل کی عید کے موقع پر خصوصی پاک ماس ادا کی گئی۔فادر جیمس کاسٹیلونو نے پاک ماس کے دوران کلیسیاء کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ” کلیسیاء یسوع مسیح کے پاک دِل کی عقیدت میں اپنی کاہن برادری سے محبت کے اظہارکے طورپر اُن کواپنی دُعاؤں کا خوبصورت تحفہ پیش کر سکتی ہے”۔
کاتھولک ڈایؤسیس آف فیصل آباد میں مرکزی سطح پرعزت مآب بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں سینٹس پیٹر اینڈ پال کتھیڈرل میں11واں ورلڈپریسٹ سالانہ عالمی روزرِی ریلے (کاہنوں کی پاکیزگی کے لیے) 2020ء منعقد ہوا اور یسوع مسیح کے پاک دِل کی عید کے موقع پر خصوصی پاک ماس ادا کی گئی۔ فادر عابد تنویر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ ” کاہن برادری پاک خدمت کی اپنی بلاہٹ میں ثابت قدم رہنے کے لیے بلا ناغہ پاک روزرِی کے بھیدوں پر دھیان و گیان کرتی ہے اور اپنی رُوحانی ماں مُقدّسہ مریم سے اپنی شفاعت طلب کرتی ہے۔ کلیسیاء بھی ہمیشہ ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھے "۔
ورلڈ پریسٹ گلوبل آپاسٹولیٹ کے پاکستان کے لیے نمائندے برادر نوید انجم نے آگاہی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ "وہ اپنے محسن خاص ریورنڈ فادر نذر نواب، ریورنڈ فادر آرتھر چارلس، ریورنڈ فادر عامر بھٹی،ریورنڈ فادر ناصر ولیم اوراپنے ساتھیوں برادر کولن میتھیو اور برادر کرسٹوفر زاہد کا دِل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہے جن کی ہدایت و رہنمائی، حوصلہ افزائی ، مدد اورذاتی دلچسپی کی وجہ سے پاکستان میں عالم گیر کلیسیاء کے ساتھ مل کرمسلسل تیسرے سال اِس منفرد دُعائیہ اجتماع کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا اور عالمی کاتھولک میڈیا میں اِس کی تشہیر ہوئی اور اُسے پزیرائی ملی ۔اُنہوں نے مزید کہا، مَیں ہفت روزہ آگاہی نیوز اور گڈ نیوزچینل اور یسو مسیح کے پاک دِل کے عقیدت مندوں کے گروپ The Way of Sacred Heart کا بھی دِل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے کیونکہ اُن کے تعاون اور مدد کے بغیر پاکستان میں 11ویں ورلڈپریسٹ سالانہ عالمی روزرِی ریلے (کاہنوں کی پاکیزگی کے لیے) 2020ء کا کامیاب انعقاد ممکن نہ تھا۔”



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں