کاریتاس نے مستحق معذور افراد میں راشن تقسیم کیا

0
113

کاریتاس نے مستحق معذور افراد میں راشن تقسیم کیا

کراچی (آگاہی نیوز) کاریتاس پاکستان کراچی نے کورونا وائرس کے باعث مختلف علاقوں میں جاری 22 اور 24 جون کوکراچی کے مختلف علاقوں میں بنا کسی تفریق اُن 65 ہندو ، مسلم اور کرسچن خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جن کوئی نہ کوئی فرد کسی معذوری کا شکار تھا۔ کاریتاس پاکستان کراچی کو مختلف علاقوں سے ان افراد کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئیں کہ لاک ڈائون میں ان کے لئے زندگی گذارنا مشکل ہو رہاہے ۔ اس صورتحال میں چرچ ایڈ ایجنسی نے محترمہ ثمینہ علوی (زوجہ جناب عارف علوی صدر پاکستان) سے ان معذور افرد کے لئے راشن کی مدد لئے درخواست کی تاکہ وہ اس لاک ڈائون کی تکلیف دہ صورتحال میں اپنے کھانے کا بندوبست کرسکیں۔
جناب منشانور (ایگزیکٹیو سیکرٹری کاریتاس پاکستان کراچی) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ محترمہ ثمینہ علوی، جناب زاہد اصغر(کومن) لیڈ پروجیکٹ، COVID-19 ریلیف ٹیم اور TCS کے بے حد ممنون و مشکور ہیں کے انہوں نے ہماری درخواست پر بڑی فراخدلی سے ہمیں معذور افراد کی مدد کے لئے راشن فراہم کئے ۔ یہ وقت خاص طور پر ان افراد کے لئے انتہائی مشکل ہے جو کہ کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں۔ راشن کی صورت میں مدد ان کے لیے امید کی کرن اور خاندانوں میں خوشی کی لہر لائے گی ۔
راشن کی تقسیم سے قبل ہاتھ دھونے اور احتیاطی تدابیر پر مبنی مسٹر سرفراز انور (پروجیکٹ آفیسر)نے ایک سیشن لیا ۔ جس کا مقصد انہیں WHO سے منظور شدہ ہاتھ دھونے کا طریقہ بتانا اور ان حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا سکھانا تھا جو کہ انہیں اور ان کے خاندانو ں کوکرونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتی ہیں۔ سیشن کے اختتام پر تمام شرکا ء میں کاریتاس پاکستان کی جانب اشاعت شدہ آگاہی مواد تقسیم کیا گیا اس موقع پر جناب منشا نور صاحب نے شرکا کو تلقین کی یہ مواد اپنے خاندانوں اور دیگر افراد کے ساتھ ضرور شئیر کریں۔ اور آخر میں انہوں نے مسٹر اگسٹین گل صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوآڑڈینیشن سے یہ ممکن ہو کہ یہ راشن ہم مستحق معذور افراد تک پہنچا سکے۔ انہوں نے محترمہ ثمینہ علوی، مسٹر زاہد اصغر COVI-19 ٹیم اور TCS کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدا اپنا فضل ہمیشہ ان پر قائم رکھے اور برکات سے نوازے۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں