آمد کے ایام کی تیاری کیلئے تربیتی نشست

0
63

فادر عامر بھٹی نے آمد کے ایام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کلیسیائی تعلیمات اور روایات پر روشنی ڈالی

فادر نعمان نوئیل ،فادر عامربھٹی اور فادر فریاد عنصر کاآمد کے ایام کی تیا ری کیلئے خاندانی عبادت پرزور

کراچی (ڈاکٹر پطرس بھٹی) مورخہ 15 نومبر2020بروزاتوار شام 5بجے سینٹ جیمس پیرش کے پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر نعمان نو ئیل ،معاون پیرش پریسٹ ریورنڈ فادر عامربھٹی اور ریورنڈ فادر فریاد عنصر کی راہنمائی میں آمد کے ایام اور کر سمس کی تیاری کے لئے ایک تربیتی نشست منعقد کی گئی ۔ابتدائی دُعا میں فادر فریاد عنصر نے راہنمائی کی جبکہ ماسٹر شیشمین نے گیت گانے میں رہنمائی کرتے ہوئے خُدا کے نام کو جلال بخشا ۔ریورنڈ فادر عامر بھٹی نے یسوع مسیح اور آمد کے ایام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کلیسیائی تعلیمات اور روایات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ آمد کے ایام کی تیاری کے لئے ،دُعا، تلاوت کلامِ پاک،خاندانی عبادت بنیادی اہمیت رکھتی ہے جسمیں خاندان کو اکٹھے مل بٹیھنے کا موقع بھی ملتا ہے اور باہمی خاندانی محبت بھی فروغ پاتی ہے اور اسی سے آمد کے ایام کی الہیات پروان چڑھتی ہتے جو کہ ہمیں خاندانی محبت ،فرمابرداری،معافی،خوشی ،اورنئے پن کا احساس دلاکر یسوع کی آمد کے قریب تر لے کر جاتی ہے اس کے لئے آپ کیٹی کیٹیکل سنیٹر کا تیا ر کردہ شمارہ بنام ’’بیدار‘‘ سے مدد لے سکتے ہیں اور راہنمائی حاصل کر سکتے ہے بیدار میں خاندانی عبادت کا خوبصورت عکس اُجاگر کیا گیا ہے بعدازاں پیرش پیریسٹ فادر نعمان نوئیل نے مسیحی علامات ،نشانات کو مقدس رویات اور کلیسیائی تعلیمات کی روشنی میں متعارف کرایا اور چند اہم علامات کو ڈاکیومنٹری کی صورت میں دکھایا جن کو عمل میں لانے کے لئے فادر فریاد عنصر نے مومنین کی مدد کیا ابتدائی مسیحی جن علامات کا استعمال کر کے مسیحیت کا پرچار کرنے کے لئے پہلی تین صدیوں تک جن علامات کا استعمال کرتے تھے ان پر بھی روشنی ڈالی اور ساتھ ہی (ADVENT CANDLE) جو کہ بالترتیب، اُمید، محبت، خوشی،امن ،کی علامات ہیں آمد کے ایام میں کلیسیاء میں بیدار کی عبادت کی تیاری کے لئے تمام علاقوں سے آئے ہوئے مومنین اور گروپ لیڈرز اپنےعلاقوں کی مناسبت سے بیدار گروپ تشکیل دینے اور آمد کے ایام میں خاندانوں کو گھروں میں جاکر خاندانی عبادت کو فراغ دینے کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا گیا ۔اور تمام گروپس کو اپنا موثر کردار ادا کرنے کی تاکید کی گئی ۔آخر ی برکت کے ساتھ آج کا یہ آمد کا اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔ تمام شرکاء کو پیرش پریسٹ کو جانب سے کھانا بھی پیش کیا گیا ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں