برادر اعظم منشاؔ شماس کی خدمت کے لئے مخصوص

0
92

ہمارا بیٹا ا ُمید، رحم اور مقدسہ مریم کا سیوک ہے ، صاحبِ رسوم بشپ

منیلا ( کرسٹوفرزاہد ) اقدس دل کے پُر وقار لطوریائی عبادت کی ادائیگی کے دوران مقامی بشپ نے آرچ ڈایوسیس کے سینٹ انتھونی پیرش کے علاقہ سٹیلا مارس چرچ سے تعلق رکھنے والے نوجوان برادر اعظم منشاؔ کو مقامی ڈایوسیس میں ڈیکن(شماس) کی خدمت کے لئے مخصوص کیا ۔ مقامی بشپ نے اپنے وعظ میں برادر منشا کی اُمید اور رحم کے تجربہ کو سہراتے ہوئے انہیں مقدسہ مریم کا سیوک قرار دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ” برادر منشا اُن تمام طالب علموں اور لوگوں کے لئے نمونہ ہے جو زندگی میں کسی نہ کسی مشکل گھڑی میں گزارتے ہوئے اُمید کا دامن کبھی نہیں چھوڑتے اور ہماری مسیحی اُمید یُسوع مسیح ہے ۔ "
موجودہ صورت حال کے پیش نظر محدود مومنین کی جماعت نے رسمِ شماس میں شرکت کی جن میں زیادہ تر اُن کے سابقہ اور زیر سایہ طالب علم تھے۔ ریورنڈ اعظم منشا نے اپنے خاندان ،فادر رابرٹ ڈی سلوا، فادر فادر آگسٹین سوارس، سسٹر مقصود امبروز ( آر – جی – ایس)، ماسٹر شکیل اقبال ، فادر ندیم پیارے لعل ( او- ایم- ایف) اور کرسٹوفر زائدؔ کا خصوصی شکریہ کرتے ہوئے اُن تمام لوگوں کو بھی یاد کیا جنہوں نے کسی نہ کسی طور پر اِن کی حوصلہ افزائی کی ۔
ریورنڈ ڈیکن اعظم منشا منیلا میں مختلف الہٰیاتی مقامات پر درس و تدریس سے وابستہ ہونے کے علاوہ انٹرنیشنل فارمیشن ہاوس اِن منیلا میں کہانت کے زیر تربیت طالب علموں کے معاون ریکٹر اور ووکیشن ڈائریکڑ مقرر کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ مقامی پیرش میں اقدس صحائف کی درس و تدریس کی کمیٹی اور قاریوں کے کمیٹی کے منتظم اعلیٰ کے طور پر کام کررہے ہیں ۔
مزید ریورنڈ اعظم منشا منیلا میں مقیم پناہ گزین مسیحی پاکستانیوں کے لئے مقامی اور انٹرنیشنل فلاحی تنظیم کے زیر سایہ بطور صلاح کار اور مترجم اپنی خدمات پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستانی پناہ گزین مسیحی خاندانوں کی معالی امداد کے لئے پاکستانی کچن کی بنیاد کے علاوہ مسیحی مذہبی تعلیم کے کلاسز بھی ترتیب دی ہے ۔ یادرہے ریورنڈ اعظم منشاؔ نے ابتدائی کہانت کی تربیت پاکستان کے مختلف کلیسیائی سیمنری سے حاصل کی ۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں