مہران ٹائون میں ایک تعلیمی سیمینار کا انعقاد

0
81

معاشرے میں بہتر مقام حاصل کرنے کے لیے تعلیم وتربیت انتہائی اہم ہے، ایازمورس

کراچی(آگاہی نیوز) جے این ایس منسٹری کی جانب سے کنگ پینتی کاسٹل چرچ، مہران ٹائون میں ایک تعلیمی سیمینار ’’Youth Towing ’’کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں، نوجوانوں اوربڑوں نے بھر پور شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز پر جاوید نور نے پروگرام کے اعزاض و مقاصد بیان کے۔مسز سوزین جاوید نے پرستش اور مسیحی تعلیمات کے موضوع پر روشنی ڈالی۔موٹیویشنل اسپیکر اور ٹرینر ایازمورس نے ’’لیڈرشپ اور ایجوکیشن ڈویلپمنٹ‘‘ پر مفصل انداز میں گفتگو کی۔اُنہوں نے کہا کہ معاشرے میں عزت اور بہتر مقام حاصل کرنے کے لیے تعلیم و تربیت نہایت اہم ہے۔اُنہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں میں لیڈرشپ کی خوصیات پیدا کرنی کیلیے اُنہیں گھروں میں ذمہ داری لینا سکھائیں کیونکہ ہر وہ شخص لیڈر ہے جو ذمہ داری لیتا ہے۔ایازمورس نے اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی تربیت کیلیے لازم ہے کہ والدین اپنے رویوں اورخود کو بدلنے کیلیے تیار ہوں۔جے این ایس منسٹری کے چیئرمین جاوید نور نے اپنا کاروبار کرنے کے لئے مختلف آئیڈیاز کو ملٹی میڈیا پر پزٹیشن کے ذریعے شیئر کیا۔پادری عارف مراد نے روحانی زندگی میں ترقی کیلیے رہنما نکات کو بیان کیا۔پروگرام کے اختتام پر شرکا کو پروگرام میں شرکت کے سرٹیفیکٹ دیئے گئے۔جاوید نور نے مقررین، شرکاء اور مقامی پاسٹر عارف اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں