سینٹ تھامس پیرش میں فادر ڈے منا یا گیا

0
46

باپ خُدا کی نعمت ہے ،اس کی قدر کریں فادر انتھونی ابراز

کر اچی (رضا برکت) سینٹ تھامس پیرش میں فادر ڈے منا یا گیا جس میں پیرش کے علاقوں کی جانب سے پیرش پریسٹ فادر انتھونی ابراز کے ساتھ اس دن کے موقع پر کلیسیاء نے اپنی محبت کا اظہار پھولوں کے ساتھ کیا۔ عبادت کا آغا ز اقدس روزری سے ہوا ۔ فادر انتھونی ابراز نے والد وں کی عمردرازی کے لئے شکر گزاری کی اقدس قربانی چڑھائی گئی۔ اُنہوں نے واعظ میں کہا ہم اپنے خاندان کے ساتھ مل کر اپنے والد کو مبارک باد دیں ۔ اُن سے بر کت حاصل کر یں اور اُن کے ساتھ وقت گزاریں۔باپ وہ ہستی ہے جس کی جگہ کو ئی نہیں لے سکتا ۔ جن کے پاس یہ نعمت ہے وہ اس کی قدر کریں ۔ یاد رکھیں کہ یہ پل اور وقت واپس نہیں آتے۔فادر انتھونی ابراز نے کہا کہ باپ وہ ہستی ہے جو پورے گھر کو متحدکرتا اور خاندان کی شکل دیتا ہے ۔ جو ہمارے ہر دُکھ ، سکھ میں ساتھ کھڑا ہوتا ہے ۔ وہ بچو ںکی ہر ضرورت کو پورا کرتا ہے ۔ ہر مشکل وقت میں ساتھ دیتا ہے ۔ عبادت کے آخر میں کلیسیاء کی جانب سے فادر ڈے کے موقع پر کیک کاٹا گیا ۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں