سینٹ پیٹرکس کیتھڈرل میں خاتونِ فاطمہ کی عید منائی گئی

0
75

آج ہماری دنیا گناہ میں زیادہ مبتلا ہے ہمیں دعاکی بھی زیادہ ضرورت ہے، فادر جونی مینڈونسہ

کراچی (ثانیہ پرویز)13 مئی بروز بدھ کو خاتونِ فاطمہ کی عید سینٹ پیٹرکس کیتھڈرل میں منائی گئی۔ پاک ماس کی قیادت ریورنڈ فادر جونی مینڈونسہ نے کی اور معاونت فادر آشر لیاقت اور فادر عامر بھٹی نے کی۔ اپنے وعظ میں فادر جونی نے کہا جب ہم مقدسہ مریم کے فاطمہ پر ظاہر ہونے کی عید مناتے ہیں تو خدا آ ج کی انجیل میں بتاتے ہیں کہ ہم مقدسہ مریم کی عزت اس لئے نہیں کرتے کہ وہ خدا کی ماں ہے بلکہ اس لئے کرتے ہیں کہ انہوں نے خدا کے کلام کو قبول کیا اور اس کے مطابق زندگی بسر کی۔ مقدسہ ماں ان تین بچوں کو نہیں بلکہ ہم سب کو دعوت دیتی ہے کہ ہم توبہ کریں ،کفارہ ادا کریں، اپنے لئے دعا کریں اورروزری کی عبادت اپنے خاندانوں کے ساتھ کریں۔ آج کے دور میں ہم سب اسکی ضرورت ہے کہ خد ا اس وبا کو ختم کردے، آج ہماری دنیا گناہ میں زیادہ مبتلا ہے تو ہمیں دعا کی بھی بہت زیادہ ضرورت ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ روزری کے بھیدوں پر غور کریں اور اپنے بچوں اور خاندانوں کیلئے دعا کریں۔ پاک ماس مومنین کے لئے گڈ نیوز کاتھولک ٹی وی پر آن لائن نشر کی گئی۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں