سینٹ پالز پیرش میں خُداوند یسوع مسیح کے دل کی عید منائی گئی

0
59

پاک دل کی عید یسوع کی محبت کی عید ہے، فادر ایرک رسانی

کراچی (کرسٹوفر زاہد) خُداوند یسوع مسیح کے نہایت اقدس دل کی عید پیرش کی سطح پر سینٹ پالز پیرش میں منائی گئی۔ سینٹ پالز پیرش کے علاقہ سینٹ دومینک چرچ منظور کالونی سیکڑE اقدس دِل کی عید نہایت عقیدت و احترام اورمذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ عبادت کی قیادت کے فرائض فادر ندیم پیارے لعل (او ۔ایف ۔ایم )نے کی جبکہ معاونت فادر ایرک رسانی (او ۔ایف ۔ایم )پیرش پریسٹ فادر ایڈورڈجوزف اور فادر شکیل گلزار نے کی ۔وے آف دی سیکرڈہارٹ نے اس موقع پر نہایت خوبصورتی سے چرچ کو سجایا ۔اقدس دل کی عید کے جشن زریں کا آغاز سالانہ عالمی روزری ریلے (کاہنوں کی پاکیز گی کیلئے )ہوا ۔ورلڈ پریسٹ نے نمائندہ نوید انجم کے ہمراہ روزری کی عبادت میں قیادت کی۔فادر ایرک رسانی نے نہایت خوبصورت طریقے سے اقدس دل کی عید اور عقیدت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا پاک دل کی عید کا موسم پاشکا عید تثلیث اور عید ِپاک بدن و خون کے بعد منائی جاتی ہے ۔اس سے ہر گز مراد نہیں کہ یہ ایک چھوٹی یا معمولی عید ہے بلکہ یہ اوّل درجہ کی عید اور ہماری لطوریا کا عروج ہے، اس لئے یہ عید آخر میں منائی جاتی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا یسوع مسیح کے پاک دل کی محبت بے لوث ہے وہ ہمیں بہت پیار کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اُ س کے پیار کی آگ ہمارے دلوں میں بھی بھڑک جائے۔ اپنی گفتگو میں آپ نے اقدس دل کے بارہ وعدوں پر بھی سیر ِ حاصل گفتگو کی ۔اس موقع پر فادر ندیم پیارے لعل نے کہا پاک دل کی عید خُداوندیسوع مسیح کی محبت کی عید ہے ،وہ محبت جو بے لوث ہے ۔یاد رہے کہ اس عبادت میں تمام تر انتظامات ’’وے آف دی سیکرڈہارٹ ‘‘نے ادا کئے جو گذشتہ کئی برسوں سے نہ صرف سینٹ پالز پیرش بلکہ کراچی کے دیگر پیرشوں میں اقدس دل کی عقیدت کو فروغ دینے میں ہمہ وقت معروف ِ عمل ہے۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں