خُداوند یسوع مسیح کے پاک دل کی عید سینٹ فلپس پیرش میں منائی گئی

0
72

پاک دل کی عید خوشی و شادمانی کی عید ہے فادر بینجمن شہزاد

کراچی (کرسٹوفر زاہد) خُداوند یسوع مسیح کے پاک دل کی عید سینٹ فلپس پیرش میں منائی گئی ۔اس عید کے موقع پر پیرش پریسٹ فادر بینجمن شہزاد، معاون پیرش پریسٹ فادر شاہد بوٹا،فادر عامر بھٹی، فادر افضل گلفام اورجوزف سلیم نے خصو صی طور پر شرکت کی ۔فادر جوزف سلیم کے یو مِ پیدائش کے موقع پربطور مہمان کاہن، انہوں نے عبادت میں قیادت کے فرائض انجام دئیے، عبادت کا آغاز سالانہ عالمی روزری ریلے کا ہنوں کی پاکیز گی کیلئے سے ہوا۔ روزری کی عبادت ورلڈ پریسٹ کیلئے کی گئی ۔اس موقع پر فادر بینجمن شہزاد نے وعظ کرتے ہوئے اقدس دل کی الہٰیات کو بیان کیا۔ انہوں نے کہا آج نہایت خوشی کا دن ہے کہ ہم پاک دل کی عید منارہے ہیں۔ آج ہم کاہنوں کی پاکیزگی کیلئے روزری کی دُعا کر رہے ہیں ۔مجھے ہمیشہ نوجوان کاہنوں کے ساتھ پاک ماس ادا کرنے میں بہت خوشی و مسرت حاصل ہوتی ہے ۔کائنات کی تخلیق سے صلیب تک ہر مسیحی پاک دل مومن نظرآتا ہے۔ ہماراخُدا وند بہت پیارکرنے والا ہے ۔خُدا نے ہمیں کیوں منتخب کیا کیونکہ وہ ہم سے پیار کرتا ہے۔ یہ پیار کبھی صلیبی قربانی میں ملتا ہے جہاں وہ اپنی جان نذر کرتا ہے اگر کبھی وہ ہم پر غصہ ہوتا ہے تو اس لئے کہ وہ ہم سے پیار کرتا ہے ۔آئیں یسوع مسیح کے اقدس دل کا پر چار کریں،جو ہمیں بے حد پیار کرتا ہے ۔عبادت کے اختتام پر اُنہوں نے ’’وے آف دی سیکرڈہارٹ ‘‘ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اقدس دل کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔ یادرہے کہ عبادت خاص طور پر وے آف دی سیکرڈہا رٹ کی خواہش اور درخواست پر منعقد کی گئی تھی۔ وے آف دی سیکرڈہارٹ فادر بینجمن شہزاد اور فادر شاہد بوٹا کا اس عبادت کے انعقاد کے تعاون میں نہایت شکر گزار ہیں۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں