عزت مآب بشپ سیمسن شکر دین کے ہاتھوں بچوں کو پہلی پاک شراکت کا ساکرامنٹ دیا گیا

پاک یوخرست کے ذریعے روحانی اور ایمانی زندگی خُداوند میں مضبوط اور پھلدار ہوتی ہے (بشپ سیمسن شکردین)

حیدرآباد (ماسٹر شوکت شہزاد) سینٹ فرانسیس زیوئیرکیتھڈرل حیدرآباد میں 6جون 2021کو سنڈے کی پاک ماس میں 27بچوں نے عزت مآب بشپ سیمسن شکر دین کے ہاتھوں پہلی پاک شراکت کا ساکرامنٹ حاصل کیا جنکی تیاری مس ماگریٹ صدیق اور ماسٹر شوکت شہزاد نے کروائی تھی عبادت کے آغاز میں بچے جلوس کی صورت میں چرچ میں داخل ہوئے ابتدائی کلمات و تلاوتوں کے بعد بشپ صاحب نے اپنے وعظ میں کہا کہ آج ہم سب بہت خوش ہیں کہ آج اچھی تیاری کرنے کے بعد ہمارے بچے یسوع مسیح کے پاک بدن اور پاک خون کی ضیافت میں شامل ہو رہے ہیں اب انکی روحانی اور ایمانی زندگی خداوند میں مضبوط اور پھلدار بنے گی یہ ہمیشہ خداوند میں وفادار رہے گے۔ انکی زندگی خداوند میں بلوغث پائی گی بعد میں تما م بچوں نے بشپ صاحب کے ہاتھوں پہلی شراکت کا ساکرامنٹ حاصل کیا عبادت کے تمام بچوں میں سر ٹفیکیٹ تقسیم کئے گئے اور بچوں کو ریفرشمنٹ دی گی۔

Samson

Read Previous

فدائین بیداغ مریم جماعت کے ووکیشن ڈرئریکٹر کا اوبلیٹ مشن پر دورہ۔

Read Next

سینٹ مائیکل پیرش کے علاقے میں خداوند یسوع مسیح کے پاک بدن اور خون کی عید بڑی عقیدت سے منائی گئ.

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے