فادر رچرڈ ڈیسوزا جیرز یوتھ کراچی کے چیپلن مقرر

0
118

فادر رچرڈ ڈیسوزا جیرز یوتھ کراچی کے چیپلن مقرر

کراچی (ایاز گلزار) تقدس مآب کارڈینل جوزف کوٹس نے ریورنڈ فادر رچرڈ ڈیسوزا کو جیزز یوتھ کراچی کا نیا چیپلن مقرر کردیا۔ جیزز یوتھ لیڈرشپ کی مشاورت سے کی جانے والی تقرری کی مدت 1نومبر 2020 سے 31دسمبر 2022 تک ہے ۔ جیزز یوتھ پاکستان کے کوآرڈینیٹر مسٹر ایاز گلزارنے جیزز یوتھ کیلئے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ـ’’ اِس تقرری میں ہماری بھرپورراہنمائی اور تعاون کیلئے ہم کارڈینل جوزف کوٹس کے مشکور ہیں ۔ اور ہم ریورنڈ فادر رچرڈڈیسوزا کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے جیزز یوتھ کراچی کے چیپلن کی ذمہ داری قبول کی تاکہ جیزز یوتھ کراچی کونسل کی راہنمائی کریں اور جیززیوتھ کراچی کی روحانی نشوونما میں اہم کردار ادا کریں۔ فادر رچرڈ اِس سے قبل 2009 سے 2011 تک بھی جیزز یوتھ کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور اِس وقت کرائسٹ دی کنگ پیرش میں بطور پیرش پریسٹ خدمات سرانجام دے رہیں ہیں۔ ـ‘‘ایاز گلزار نے مزید کہا کہ :’’ جیزز یوتھ کے آئین و قوانین کے مطابق ہر ریجنل کونسل کی مدت دو سال ہے، اور چیپلن کی تقرری کی مدت بھی دو سال ہے اور ہر دو سال بعد نئی منتخب ہونے والی کونسل چیپلن کی دوبارہ تقرری کی درخواست بشپ صاحب سے کرتی ہے ۔ اس ذمہ داری کیلئے ایک کاہن کو تین مرتبہ مقررکیا جاسکتا ہیں‘‘۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں