راہبانہ زندگی کی گولڈن جُوبلی

سسٹر انیلہ اور عفت جلال دین کی پچاس سالہ راہبا نہ زند گی
کی گولڈن جوبلی کے مو قع پر شکرگزاری کی عبا دت کا انعقاد

کراچی (آگا ہی نیوز) مورخہ 10اپریل بروز ہفتہ شام 6بجے سینٹ جوزف کا نونٹ میں سسٹر انیلہ (ایف۔سی)اور عفت جلال دین (ایف۔سی) کی راہبانہ زندگی کے پچاس سال مکمل ہونے پردخترانِ صلیب کی جماعت کی سسٹرز کی طرف سے شکرگزاری کی پاک ماس کا انعقاد کیا گیا جس کے قیادت کا رڈینل جوزف کوٹس نے کی اور انکے ساتھ بشپ بینی ماریو ٹریوس اور دیگر کاہن صاحبان بھی موجود تھے۔ دوران ِپاک ما س بشپ بینی ماریوٹریوس نے اپنے پیغام میں بتایا کہ زندگی دل کے ساتھ جئیں نہ کہ دماغ کے ساتھ۔ سادگی کے ساتھ زندگی جئیں اور ایسے چراوہے بنیں جو اپنی بھیڑوں کی خوشبو پہچانیں اور اس کے ساتھ ساتھ دونوں سسٹر ز کو پچا س سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ آخر میں سسٹر انیلہ نے کارڈینل،بشپ، کاہن اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Samson

Read Previous

2022 میں نظریاتی کاہنانہ سمپوزیم منعقدکیا جائے،کارڈینل مارک اوئلیٹ

Read Next

آم کے آم…….

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے