بیماروں کے مسح کے ساکرامنٹ کی پاک ماس

بیماروں کے مسح کے ساکرامنٹ کی پاک ماس
یہ ساکرامنت ایک شخص کے بندھوں سے آزاد کر کے جلالی حالت میں واپس لے کر آتا ہے، (ریورنڈ فادر آشر افتخار)

کراچی (ماسٹر صابر مشتاق) 27جولا ئی بروز منگل سینٹ مائیکل پیرش میں بیماروں کے مسح کے ساکرامنٹ کی پاک ماس قربانی ہوئی جس میں شفائیہ عبادت زبوروں کے ذریعے ریورنڈ فادر آشر افتخار نے ادا کیا اور پاک ماس کی قربانی ریورنڈ فادر بیجمن مشتاق نے خداوند کے حضور گزرانی اور وعظ ریورنڈ فادر آشر افتخار نے کرتے ہوئے فرمایا کہ بیماروں کے مسح کا ساکرامنٹ ایسا ہے جو کسی شخض کی جسمانی اور روحانی شفاء کا باعث بنتا ہے اور یہ سلامتی اور معافی کا ساکرامنٹ ہے اور اس کے بعد پاک تیل سے بیماروں کو مسح کیا گیا پاک روح بیماروں کو فضل شفا اور طاقت دیتا ہے،یسوع نے یہ شفا کا کام جاری رکھنے کا حکم دیا اور بیماروں پر ہاتھ رکھنے سے شفا کا انتظام کیا اس کے بعد فادر آشر افتخار اور فادر بنجمین مشتاق نے بیماروں کو پاک تیل کے ذریعے پیشانی اور ہاتھوں پر تیل لگا کر مسح کیا اور مومنین اس عبادت سے بہت خوش تھے اور بیماروں نے شفاء پائی آخر میں فادر آشرافتخار نے ماسٹر صابر مشتاق اور چرچ گروپس اور مومنین کا شکریہ ادا کیا۔

Samson

Read Previous

عروجِ مریم چرچ میں 23 بچوں نے ریورنڈ فادر نذر نواب سے پہلی پاک شراکت کا ساکرامنٹ حاصل کیا۔

Read Next

بشپ بینی ماریو ٹریوس اور فادر نعمان کا استحکام کا ساکرامنٹ حاصل کرنے والے بچوں کے ساتھ گروپ فوٹو

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے