لاک ڈاؤن سے گھریلو لیڈیز ٹیلرنگ کا کام شدید متاثر

0
80

لاک ڈاؤن سے گھریلو لیڈیز ٹیلرنگ کا کام شدید متاثر

کراچی(آگاہی نیوز)کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کے سبب رواں سال رمضان میں بازاروں کے ساتھ گھریلو سطح پر لیڈیز ٹیلرنگ کا کام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔جو خواتین اور بچیاں عید الفطر کے لیے ماضی میں کئی کئی سوٹ تیار کراتی تھیں اب ان میں سے50فیصدیا اس سے بھی کم خواتین اپنے مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے رواں عید کے لیے اپنے کپڑے تیار نہیں کراسکیں گی، باقی20 فیصد خواتین تیار شدہ ملبوسات خریدنے کوترجیح دیں گی، 20 فیصدخواتین گھریلو سطح پر گھریلو ٹیلرز اور10فیصد بازاروں میں موجودکمرشل ٹیلرز سے اپنے عید ملبوسات تیار کرارہی ہیں۔کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب بازاروں کی صورتحال اور کام کے تجربے کی بنیاد پر یہ ایک اندازہ ہے تاہم حالات کے مطابق اس میں ردوبدل ہوسکتا ہے، 20 برس سے گھریلو سطح پر خواتین کے ملبوسات تیار کرنے والی خاتون ٹیلر صبیحہ شاہد نے گفتگو میں بتایا کہ کراچی کے تمام علاقوں میں خاتون ٹیلرز موجود ہیں اس شعبے سے وابستہ 80فیصد خواتین اپنے گھروں میں ہر عمر کی خواتین اور بچیوں کے کپڑے سیتی ہیں۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں