گڈنیوز کاتھولک ٹی وی کا نیا پروگرام ’’آپ کتنا جاتنے ہیں ؟‘‘ عوام میں مقبول

0
96

گڈنیوز کاتھولک ٹی وی کا نیا پروگرام ’’آپ کتنا جاتنے ہیں ؟‘‘ عوام میں مقبول

کراچی (آگاہی نیوز) گڈنیوز کاتھولک ٹی وی کا نیا پروگرام ’’آپ کتنا جانتے ہیں ؟‘‘ ابتدائی نشریا ت سے ہی عوام میں مقبولیت حا صل کرنے لگاہے ۔گڈنیوز کاتھولک ٹی وی کا یہ نیا پروگرام کلام مقدس سے عقیدت،محبت ،لگاؤ اور مطالعے کو فروغ دینے کا منفرد انداز ہے۔ پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے اُمیداورں کے آیڈیشن لیے جاتے ہیں جس کے بعد کامیاب ہونے والے افراد کو پروگرام میں شرکت کا موقع دیا جاتا ہے ۔اس پروگرام میں کلام مقدس کے حوالے سے مختلف سوالات کئے جاتے ہیں جن کے درست جوابات دینے پر انعامات بھی دئیے جاتے ہیں ۔پروگرام میں شرکت کے خواہش مند افراد گڈنیوز کے فیس بک پیج پر اپنا نام اور فون نمبر بھیج سکتے ہیں۔یادر ہے کہ اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض فادر رائن جوزف سرانجام دے رہے ہیں ۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں