مریم بیداغ کاتھولک چرچ انار کلی لاہور میں دو روزہ زیارتِ کا انعقاد

زیارتِ مقدسہ مریم 25،26 ستمبر 2021 مریم بیداغ کاتھولک چرچ انار کلی لاہور

انار کلی (بابو ارشد یعقوب)25 ستمبر 2021 کو مریم بیداغ کاتھولک چرچ انار کلی لاہور میں دو روزہ زیارتِ کا انعقاد دکیا گیا۔ جس کا آغاز پاک روزری کی عبادت سے ہوا جس کی قیادت چوہدری پارک کے روزری گروپ نے کی۔ اسی دورانِ فضلیت مآب آرچ بشپ صاحب سبسٹین فرانسس شاء کا والہانہ استقبال کیا۔ کلیسیاء انار کلی نے بشپ صاحب کو کلہ، مالا پہنایا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ اور دھمال کے ساتھ خیمہء اجتماع میں لایا گیا۔ یوخرستی عبادت کی قیادت کرتے ہوئے بشپ صاحب نے اپنے وعظ میں مقدسہ مریم کی عقیدت اور رحم پروری کے متعلق کلام ِ مقدس میں سے مختلف حوالہ جات دیتے ہوئے بتایا کہ جب مقدسہ مریم اپنے بیٹے کے ساتھ قانائے گلیل کی شادی میں شامل تھے۔ اُس وقت گھر والوں کی مے کم ہو گئی تھی اور ماں مریم کو ان پر رحم آیا تو پھر اپنے بیٹے سے کہا تو پھر یسوع نے پانی سے مے بنائی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مومنین کو بھی تنبع کی کہ آپ بھی رحم پرور زندگی گذاریں تاکہ خدا کی قربت حاصل کر سکیں۔ دورانِ عبادت بشپ صاحب کے ہاتھوں 96 امیدواروں کو استحکام کا ساکرامنٹ دیا گیا۔ انار کلی پیرش سے تعلق رکھنے والے ایلڈر صاحبان کو خصو صی برکت سے نوازا گیا اور بدستِ بشپ صاحب ہر ایلڈر کوپاک روزری دی گئی تاکہ کلیسیاء میں مقدسہ مریم کی عقیدت اور پاک روزری کی عبادت وک مزید فروغ دیا جائے۔ بشپ صاحب کی برکت کے ساتھ عبادت کا اختتام ہوااور بعد میں دعائیہ شفائیہ ہوئی۔ جس کی قیادت ریورنڈ فادر سیمسن دلاور پیرش پریسٹ نے کی۔ معاونت مناد صاحبان نے کی۔ اس طرح زیارت کے پہلے دن اختتام ہوابعد میں بشپ صاحب کو نذرانہ عقیدت پیش گیا۔
26 ستمبر بروز اتوارکو صبح 10بجے پاک روزری کی عبادت سے آغاز ہوا جو ڈرامائی اندازمیں پیش کی گئی۔ اس کی قیادت لیجن آ ف میری گروپ انار کلی نے کی بعد میں یوخرستی عبادت خداوند کی نظر گذارنی گئی جس کی قیادت ریورنڈ فادر الماس جان نے کی معاونت ریورنڈ فادر سیمسن دلاور، ریورنڈ فادر ظفر تنویر پیرش پریسٹ شیخوپورہ نے کی۔ ریورنڈ فادر ظفر تنویر نے اپنے وعظ کرتے ہوئے موضوع ’مقدسہ مریم وسیلہ رحم‘پہ جامعہ کلام پیش کیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ مقدسہ مریم اس لئے وسیلہء رحم میں کیونکہ وہ ہماری ہر طرح سے اپنے بیٹے کے آگے شفاعت کے لئے دعا کرتی ہیں اور ہم مومنین ہمیشہ دعا کے ذریعہ مقدسہ مریم سے سفارش کرتے رہتے ہیں۔ یوخرستی عبادت کے دوران مقدسہ مریم کی تاجپوشی کی گئی بچوں نے خوب صورت ٹیبلو پیش کیا۔تاج پوشی کرنے کے بعد کلیسیاء انار کلی نے فادر صاحبان کو ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ہار پہنائے۔ آخر میں ریورنڈ فادر سیمسن دلاور نے بطور پیرش پریسٹ فرداً فرداً فادر صاحبان، مناد صاحبان، ایلڈر صاحبان، تمام گروپس اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کلماتِ برکات سے دو روزہ زیارت کا اختتام ہوا۔

Samson

Read Previous

کاریتاس پاکستان کراچی کی تین پیرش میں جبری بے دخل خاندانوں کی مدد

Read Next

سِنڈ کے موقعہ پرپاکستان کاتھولک بشپس کانفرنس کے صدر بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کا بیان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے