نظم

0
54

ہیپی فادرز ڈے

میری زندگی کا قصًہ تمام ہو آپ پاپا۔۔۔۔
میری زندگی کا دوسرا نام ہو آپ پاپا۔۔۔

آپ سے ہے زندگی میری، آپ سے جُڑا ہر پل ہے،
آپ ہی ہو راہ میری، منزل بھی میری ہو آپ پاپا۔۔۔۔

بیان نہ ہوگا یہ افسانہ ، ختم ہو جائیں گے الفاظ میرے،
میرے الفاظ، میرے جذبات، میری آواز بھی ہو آپ پاپا۔۔۔

ہر اک خواب کو میری حقیقت بناتے ہو،
مر جھائے ہوئے باغ کو پھر سے پُر بہار بناتے ہو آپ پاپا۔۔

ایک ایک دن اپنی زندگی کا کیا میرے لئے قربان،
گر کر کیسے ہے اُٹھنا، یہ انداز مجھے سیکھاتے ہو آپ پاپا۔۔۔

آپ ہی دوست، آپ ہی سہارا، میرے ہر رستے کا کردار ہو،
یہ دل میرے رب کا، پر میری دھڑکنوں کے سر تاج ہو آپ پاپا۔۔۔

نتاشہ کنول



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں