يسوع کی بادشاہی کا نہ اخير ہوگا

0
69

(مسز الزبتھ رافیل گل)

تيری بادشاہی کا يسوع نہ اخير ہوگا
تجھ کو پايا جس نے دراصل امير ہوگا
تيری بادشاہی کا نہ اخير ہوگا

اپنے مال ميں شامل جو کرلے غريبوں کو
يہ عمل کرنے والا روشن ضمير ہوگا
تيری بادشاہی کا نہ اخير ہوگا

يسوع کی بادشاہی ميں ہوگا شامل بچے سا پاک دل
لومڑی ساعيارومکار تو مخالف خمير ہوگا
تيری بادشاہی کا نہ اخير ہوگا

تيری بادشاہت تسليم ہر بشر کرے گا اک دن
صلع پسند انساں تيرا فرزند عزيز ہوگا
تيری بادشاہی کا نہ اخير ہوگا

ہے صالح دلوں کا بادشاہ تو محبت ہے نام تيرا
يہ ہنر جو اپنا لے وہ تيرا نظير ہوگا
تيری بادشاہی کا نہ اخير ہوگا

جہاں کی بادشاہتيں سب ہيچ ہيں تيرے سامنے
نہ کوئ تجھ سا باکمال نہ صاحب بصير ہوگا
تيری بادشاہی کا نہ اخير ہوگا

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں