”کیتھولک معذورافراد کوپاک ساکرامنٹس وصول کرنے کا حق حاصل ہے“پوپ فرانسس

”کیتھولک معذورافراد کوپاک ساکرامنٹس وصول کرنے کا حق حاصل ہے“پوپ فرانسس

ویٹیکن سٹی (آگاہی نیوز) معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر پوپ فرانسس نے ایک بار پھر زور دے کر کہا کہ تمام معذور افراد کے ساتھ کیتھولک افراد کو ساکرامنٹس وصول کرنے کا بھر پور حق حاصل ہے۔اُنہوں نے سختی سے اِس بات کی تاکید کی کہ ”جیسے کلیسیاء کے دیگر ممبران کو پاک ساکرامنٹس دیئے جاتے ہیں بالکل اِسی طرح معذور افرادکو بھی پاک ساکرامنٹ وصول کرنے چاہیے“۔ اُنہوں نے تجویز پیش کی کہ کیتھولک پیرشیز حقیقی کوشش کریں کہ وہ معذور افراد کو پیرشیز میں خوش آمدید کہیں اوراُن کی مذہبی تعلیم کے لئے مختلف نوعیت کے پروگرام کو ترتیب دیں۔اُنہوں نے مناد صاحبان کو ہدایت کی کہ وہ بالخصوس پیرشیز کے ساتھ ملکر معذورافراد کے لئے اپنی خدمات سر انجام دیں۔ پوپ نے 3 دسمبر کو شائع اپنے پیغام میں کہا ”پیرشوں کی معذور افراد تک رسائی کرنے کا بنیادی مقصد نہ صرف بیرونی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے بلکہ یہ کہ معذور افراد اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار خیال، یکجہتی اور خدمات کے ارتکاب میں مدد کرنا ہے“۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کلیسیاء کے سبھی اراکین کی طرح، انہیں بھی معلوم ہونا چاہئے کہ انہیں ”مشنری شاگرد“کہا جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ معذور افراد کی فعال شرکت اِن کے گواہ ہونے کی تصدیق ہے۔ اِن کی موجودگی پیرشیز میں نئی زندگی اور بہت زیادہ تقویت بخش سکتی ہے۔ مزید براں ”پھینک دینے والی ثقافت“ کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے اِنسانی خاندان کے چند ریوں میں کچھ افراد ایسے بھی موجود ہیں جو اپنے مقصد کے حصول معذروں کو ایک طرف دھکیلتے اور اُنہیں نظرانداز کرتے ہیں جو کہ ایک کشتی، جمع کرنے یا پھر جال ڈالنے کے عمل کی عکاسی ہرگز نہیں کرتا۔ لہٰذا شراکتی کلیسیاء کے لئے ضروری امر ہے کہ اُنہیں ساکرامنٹوں کے وسیلہ خُدا کے نزدیک لایا جائے۔ اور پیرشوں میں یسوع کی حقیقی تعلیم کو متعارف کروایا جائے۔ اُنہوں نے کلیسیاء کو ہدایت دی کہ”ہمارا مقصد یہ ہونا چاہیے کہ ہم معذور اشخاص کی جسمانی کمزوری پر بات نہ کریں بلکہ دُعا کریں اور اپنے بارے سوچیں کہ میری اُن کے لئے کیا خدمت ہے؟“۔

Samson

Read Previous

کاریتاس نے معذوروں کا عالمی دن منایا

Read Next

سینٹ فرانسس زیوئیر کیتھڈرل میں مقدس فرانسس زیوئیر کی عید عقیدت و محبت سے منائی گئی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے