پوپ فرانسس کی نومنتخب امریکی صدر کومبارکباد

0
83

امریکا اور ہولی سی کو مشترکہ بنیاد ملے گی ،بائیڈن
امریکی انتخابات میں منتخب ہونے والے افراد نے امن، مفاہمت اور انسانیت کے فروغ میں پوپ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا
.امریکی کیتھولک بشپس کانفرنس کے صدر آرچ بشپ جوز گومز نے بھی صدر اوردیگرمنتخب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کی

نیویارک (آگاہی نیوز)پوپ فرانسس نے جو بائیڈن کو امریکاکا صدر منتخب ہونے پربرکتیں اور مبارکباددی۔ جو بائیڈن مہم کے مطابق منتخب ہونے والے افراد نے دنیا بھر میں امن، مفاہمت اور انسانیت کے فروغ میں پوپ کی ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔جو بائیڈن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکہ اور ہولی سی کو مشترکہ بنیاد ملے گی اور تمام انسانیت کے وقار اور مساوات پر مشترکہ اعتقاد کی بنیاد پر مل کر کام کرنے کے قابل ہوں گے ۔امریکی کیتھولک بشپس کی کانفرنس کے صدر آرچ بشپ جوز گومز نے بھی صدر اوردیگرمنتخب ہونے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہمارے قائدین قومی اتحاد کے جذبے میں اکٹھے ہوں اور مشترکہ بھلائی کے لئے سمجھوتہ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں