کاریتاس پاکستان کراچی کی جانب سے سائکو سوشل کٹ کی تقیسم

0
65

بچے الجھن ،مایوسی اور اضطراب کا شکار ہوسکتے ہیں منشا نور

کراچی (آگاہی نیوز)لاک ڈائون اور آئسولیشن کی صورت حال کے دوران کاریتاس پاکستان کراچی نے کاریتاس کمیونٹی اسکول صادق نگر/ کوثر نیازی کے 25 بچوں کے درمیان سائکو سوشل کٹ Psycho-social Kits تقسیم کیں جن میں ڈرائنگ بک، کلرنگ بک، مولڈنگ کلے، اسٹوری بک، پزل گیم، کلر مارکرز، گلیٹر شیٹ، کلر پیپرز اور پینٹ کٹ شامل تھیں ۔یہ پروگرام COVID-19 ایمرجنسی رسپونس پروگرام کے تحت آرگنائز کیا گیاجس کے دوران ہینڈ واشنگ Hand Washing سیشن بھی رکھا گیا جس میں بچوں کو درست طریقے سے ہاتھ دھونے کے طریقے بتائے گئے اور ہینڈ واشنگ پرمبنی آگاہی مواد بھی تقسیم کیا گیا۔ منشا نور (ایگزیکٹیو سیکرٹری کاریتاس پاکستان کراچی) نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے سیکھنے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون نے بچوں کے معاشرتی نظام کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور نہ صرف ان کی نقل و حرکت اور کھیل کود کو محدود کر دیا ہے بلکہ ان کی نفسیات پر اثر انداز ہوا ہے ۔ یہ وہ تمام عناصر ہیں جو کہ ان کی نفسیاتی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اہم ہیں۔ سکولز کی بندش نے پہلے ہی بچوں کو سیکھنے کے عمل اور اپنے ہم عمر بچوں سے ملنے جلنے اور بات چیت سے روک دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سے بچے الجھن کا شکار ہو سکتے ہیں ، مایوسی اور اضطراب کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ موجودہ حالات میں زیادہ ٹی وی دیکھنے کے باعث بچے ان کا عادی ہو رہے ہیںجو کہ ان کی صحت کے لئے کسی طور بھی اچھا نہیں ہے۔ ایک موثر ٹائم ٹیبل ان کے مطالعے اور سیکھنے کے عمل میں مدد کر سکتا ہے ۔ اس وائرس کے پھیلنے سے نہ صرف معاشی صورتحال پر گہرا اثر پڑا ہے بلکہ معاشروں کی نفسیاتی و سماجی بہبود پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔ کاریتاس کی کوشش ہے کہ وہ بچوں کو موجودہ حالات میں سیکھنے کے عمل میں مصروف رکھے تاکہ ان کا سیکھنے کا عمل جاری رہے اور وہ نفسیاتی اور سماجی طور پر نارمل رہیں۔ سرفراز انور (پروجیکٹ آفیسر) نے ہاتھ دھونے پر سیشن دیا اور بچوں کو ہاتھ دھونے کے 10طریقے بتائے جن پر عمل کر کے ہی مکمل طور سے ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کیا جاسکتا ہے۔پروگرام کے اختتام پر منشانور، جان رحمت (پروگرام کوآرڈینیٹر) اور سرفراز انور نے کاریتاس کمیونٹی اسکول کے بچوں میں سائکو سوشل کٹس تقسیم کیں ۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں