300 مستحقین مسیحی ،ہندواور مسلم خاندانوں میں راشن تقسیم

0
130

300 مستحقین مسیحی ،ہندواور مسلم خاندانوں میں راشن تقسیم

کراچی (آگاہی نیوز)جرنی آف یوتھ (JOY) کی جانب سے لاک ڈاؤن  کے باعث بے روزگاری سے متا ثر ہونے والے300 مستحقین مسیحی ،ہندواور مسلم خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق JOY نامی سماجی تنظم نے جاجی مرید گوٹھ، پہلوان گوٹھ،بھٹائی آباد،بلاول گوٹھ،ایوب گوٹھ،چمن کالونی، موسمیات،چشتی نگر اور بلوچ گوٹھ کے خاندنوان کو راشن دیا ۔
JOY تنظیم کی بانی اور ڈائریکٹرکوکب نورین نے بتایا کہ اُنہوں نے یہ تنظیم اپنی پھوپھو مس مارگریٹ انتھونی کی یاد میں شروع کی ہے ۔ مس مارگریٹ انتھونی کو دخترِ لوریتو کا خطاب دیا گیا ہے کیونکہ اُنہوں نے اپنی ساری زندگی لوریتوچک نمبر 270 TDAلیہ کے نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کیلئے وقف کردی تھی ۔اُن کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے اس تنظیم کے ذریعے تعلیم کے زیور سے غریب اور مستحق بچوں کو آراستہ کرنا ہے ،اس مقصد کیلئے اُنہوں نے ’’ہم بھی پڑھیں گے ‘‘ کے نام سے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے جس میں اس وقت50سے زاہد طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں۔سینٹ فلپس پیرش سے تعلق رکھنے والی کوکب نورین نے کہا لاک ڈئوان کی صورتحال سے غریب طبقہ شدید متاثر ہوا ہے ۔ایسے وقت ہمیں مل جل ان لوگوں کی بغیر رنگ ونسل اور مذہب کی تفریق کئے مد دکرنی چاہئے۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں