شاہراہ بیدل ماہرتعلیم سسٹر برکمینز کے نام سے منسوب

0
55

شاہراہ بیدل ماہرتعلیم سسٹر برکمینز کے نام سے منسوب

کراچی(آگاہی نیوز)ایڈمنسٹریٹر وکمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبے میں ترقی کے لئے ضروری ہے کہ ایسی شخصیات کی تقلید کی جائے جنہوں نے علم و عمل کی دنیا میں اپنے کردار سے روشن مثال قائم کی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےکلفٹن بلاک 2 میں کانونٹ آف جیز اینڈ میری کے اساتذہ و طالب علموں کی موجودگی میں خیابان سعدی شاہراہ بیدل کو نامور ماہر تعلیم سسٹر برکمینز سے منسوب کرنے کے موقع پرکیا۔ واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 21 اکتوبر 2020 خ س کو اس سڑک جیز اینڈ میری کانونٹ اسکول سے تعلق رکھنے والی نامور ماہرتعلیم سسٹر برکمینز کے نام سے منسوب کرنے کی باضابطہ طور پر منظوری دی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں