مقدسہ مر یم اور الیصابات کی ملاقات (بابوفرحان شرجیل کھوکھر)

مقدسہ مر یم اور الیصابات کی ملاقات (بابوفرحان شرجیل کھوکھر)
خوشی کا دوسر ا بھید۔ (لوقا۔ 55-39:1) عید 31مئی
مقدسہ مریم کی ملاقا ت الیصابات کے ساتھ اگر ہم اس ملاقات کو لفظی معنی میں جاننے کی کو شش کریں تو ایک دوسر سے ملنا، میل ملاپ کرنا، ایک دوسرے کی طرف آنا جا نا، با ہمی محبت اور تعلقات پر مبنیٰ ملاقا ت کہتے ہیں۔
مقدسہ مریم اپنی کزن الیصابات سے بے حد پیارومحبت کرتی ہے اسی پیار اور محبت میں مقدسہ مریم اور الیصابا ت کا ایک دوسر ے کے گھر میں آنا جانا لگا رہتا تھا ”لیکن اس ملاقا ت کا اپنا الگ ہی ایک انداز تھا اس ملاقات کا جذبہ ایک ایسی محبت کو پروان چڑھتا ہے۔ یہ ملاقات بہت ساری خوشیوں اور مسرتوں کا پیش نظر بنا تی ہے۔
”مقدسہ مریم کی ملاقا ت الیصابا ت کے ساتھ“ عالمگیر کلیسیا ء میں بڑ ی اہمیت کی حامل ہے اس لئے پاک کاتھولک کلیسیاء مقدسہ مریم کی ملاقات الیصابات کے ساتھ یعنی خوشی کے دوسرے بھید کو عید کے طور 31مئی کو بڑ ے جذبے سے مناتی ہے۔
آج غور طالب بات یہ ہے کہ اس ملاقات کا اصل مقصد کیا ہے؟؟ کیوں مقدسہ مریم الیصابات سے ملنے اس کے گھر آئی تھی، ابنِ خدا کو اپنے رحم میں لینے کے بعد مریم اپنے گھر میں ٹھہر سکتی تھی وہ اس ناقابل بیان بخشش پر خوش رہ سکتی تھی اس کے بجا ئے وہ جلدی سے اپنی رشتہ دار الیصابات کی مدد کر نے کو کیوں چل دیتی ہے؟ الیصابا ت یوحنا اصطباغی کی ماں تھی اسی وقت دو غیر مولودبچے آپس میں ملتے ہیں جب دوما ئیں بغلگیر ہو تی ہیں مقدسہ مریم مسیح کو اٹھائے ہو ئے ہے اپنے شکرگزاری کے گیت میں مخلصی دہندہ کی پیش گو ئی کرتی ہے جو ٖغریبوں اور کمزوروں کے ساتھ ہو گا۔
لیکن اس ملاقات سے پہلے مقدسہ مریم اکثر الیصابا ت کے گھر جا یا کرتی تھی وہ اپنی کزن کے ساتھ گھر کے کاموں میں مدد کرواتی تھی یہ ملاقات کچھ خاص تھی مقدسہ مریم کو فرشتہ کی معرفت پتہ چلا تھا کہ اس کی رشتہ دار کزن کے ہاں بھی بڑھاپے میں بیٹا ہو نے والا ہے مقدسہ مریم اسی خوشی میں شامل ہو کر خدا کا شکر ادا کرتی ہیں ”جوں ہی مقدسہ مریم الیصابات کے گھر پہنچا کر سلام کرتی ہیں تو پیارومحبت کا یہ پہلا پھل سامنے آتا ہے اس سلام میں آسمانی تاثر شامل ہے جو الیصابا ت پراثرانداز ہو تی ہے کیونکہ مقدسہ مریم اپنی کزن کے لئے سلامتی کا پیغام لے کر آتی ہیں سلام کے جواب میں خوشی سے نغمہ گا تی ہے۔
یاد رہے یہاں پر الیصابات بھی کسی نبیہ سے کم نہیں ہے وہ بھی کلمہ کے تجسم کو جان لیتی ہے کہ مقدسہ مریم خدا کی ماں ہے وہ دوعالم کے بادشاہ کوجنم دے گی اسی لئے وہ بھی مریم کو دیکھتے ہی فوراً خوشی سے پکا ر اٹھتی ہے کہ ”میرے لئے یہ کیسے ہو اکہ میر ے خدا کی ماں میر ے گھر آئی۔
جس طرح انبیا اکرام نے بھی یسوع کی پیدائش کی پیشن گوئی کی تھی۔ مقدسہ الیصابات یہودیوں اور شاگردوں سے بھی پہلے جا ن لیتی ہے کہ مقدسہ مریم خدا کی ماں ہے اور وہ اُسے قبول کرتی ہے کیونکہ اس دور میں خداوند کا لقب صرف ایک با دشاہ کو دیا جا تا تھا جو ساری سلطنت کا نظام چلاتا تھا اس بادشاہ کے پاس سارا اختیار ہو تا تھا اسی لئے ہمارا بادشاہ یسوع المسیح ہے جیسے مشرق کے تین بادشاہ بھی سجدہ کرنے آتے ہیں ہیردوس بادشاہ بھی یسوع کو بادشاہ منتا ہے۔ یوحنا اصطباغی یسوع کا خالہ ذاد بھائی یسو ع کے آنے کی راہ تیا ر کرتا ہے۔ جس کی پیدائش سے قبل الیصابات کہتی ہے جونہی تیرے کلام کی آواز میرے میں کانوں میں پہنچی بچہ خوشی سے میرے بطن میں اچھل پڑا۔
آج ہمیں بھی مقدسہ مریم کی سفارش کی بہت ضرورت ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم زیادہ سے زیا دہ روزری کا ورد کرئے اور پاک روزری کی روحانیت کو سمجھے اور اپنی زندگیوں میں نیک کام کر یں
دُعا۔ اے یسوع تیر ی موجودگی ہر غیر مولودنشوونما پا نے والی زندگی کو زندگی، خوشی اور تحفظ فراہم کرتی ہے ہمیں اپنا فضل بخش تاکہ ہم ہر بچے کے وجود کو پہلے لمحہ سے ہی اُسے خدا کا فرزند خیال کر یں اورکہ تو اُسکا بھائی ہے ہمیں خدمت کا ایسا جذبہ عطا کر جو مقدسہ مریم میں پا یا جا تا تھا اور ایسی تمام ماؤں کو
بر کت دے جو اُمید سے ہیں۔ آمین

Convert more Text
Copy text from InPage and Paste Here (Maximum 20,000 InPage characters)

Enter Image Code: *
verification image, type it in the box

For Unicode Urdu to InPage Urdu Converter Click Here

Urdu in All Systems
Pak Urdu Installer
Urdu Keyboard
Urdu Typing Rules
Facebook in Urdu Font
InPage to Unicode
Create Urdu Blog
Download Center
My Urdu Blog
اردو سپورٹ
پاک اردو انسٹالر
اردو کی بورڈ لے آؤٹ
کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول
اردو فانٹ میں فیس بک
ان پیج سے یونیکوڈ کنورٹر
اردو بلاگ بنائیں
ڈاؤن لوڈ سنٹر
میرا بلاگ

Get Updates in E-Mail
Enter your E-Mail Here

فیڈ فیس بک ٹویٹر یوٹیوب
| Home | My Bolg | Pak Urdu Installer | Contact | Urdu Installer | Urdu Fonts | Urdu Font Installer | Design Pakistan Flag | Urdu and Computer Booklet | Urdu Keyboard Installer |
| Urdu FAQ’s | Install Urdu in Win 7 | Urdu Language Installer | Install Urdu in Win Vista | Install Urdu in Win XP | Urdu Typing Rules | Install Urdu | Urdu and Graphical Urdu |
| Urdu Keyboard Layout | Install Urdu Fonts | What is Font | Install Urdu Font | Install Urdu Keyboard | What is Unicode | Unicode Values of Urdu Letters | Install Urdu Language |

Copyright © 2017 mBILALm.com All rights reserved.

Samson

Read Previous

سینٹ تھامس پیرش خضدار(کوئٹہ) بچوں کی پہلی پاک شراکت

Read Next

پوپ فرانسس نے خداوند یسوع مسیح کے پاک بدن اور خون کی عید عامتہ المومنین کے ساتھ منائی.

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے