ملک میں ٹرینوں کی آمد و رفت آج سے بحال

0
87

ملک میں ٹرینوں کی آمد و رفت آج سے بحال

لاہور(آگاہی نیوز)ملک بھر میں 55 روز کی بندش کے بعد آج سے 15اپ اور15ڈاون کی 30 ٹرینوں کی آمد و رفت شروع ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 55روز کے بعد میں آج سے “ مسافر “ ریل گاڑیوں کا آپریشن شروع ہوگا تاہم ریل گاڑیوں کی آمد و رفت کو محدود رکھا گیا ہے۔ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر مسافر بوگیوں کے اندر جراثیم کش سپرے کیا گیا اور بوگیوں کی صفائی دھلائی بھی کی گئی۔اس حوالے سے چیف کمرشل مینجر “ پسنجر “ ملک محمد فاروق نے کہا ہے کہ 60 فی صدٹرینوں میں اکوپنسی کے بعد بکنگ کا عمل بند کردیا جائے گا،ٹرینوں میں بکنگ صرف اورصرف آئن لائن کی جارہی ہے اور ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے ۔ریلوے سٹیشن سے 200میٹر تک کے علاقے کو غیر ضروری افراد کیلئے بند کردیا جائے گا۔ مسافروں کو ٹرین کی روانگی سے ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن میں داخلہ کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کے اہل خانہ کو انھیں اسٹیشن چھوڑنے کے لیے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسٹیشن کی حدود میں صرف ٹکٹ رکھنے والوں ہی کو داخلے کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے سٹیشنوں پر سینیٹائزر واک تھرو گیٹوں کی نصب کئے گے ہیں۔ ٹرین کے سٹاپ والے سٹیشنوں پر میڈیکل آفیسر اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے سٹاف کی تعیناتی کر دی گئی ہے اور دوران سفر تمام مسافروں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا جبکہ مسافروں کو ماسک پہننے ، سینیٹائزر، دستانے اور صابن اپنے ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں