سینٹ جان پیرش ڈرگ روڑ میں ورلڈ پریسٹ سالانہ عالمی روزرِی ریلے

0
48

کاہنوں کے لیے دُعا کرنا اور خاص کر پاک روزرِی پڑھنا خوبصورت عمل ہے کلیسیاء اِس نیک عمل کو جاری رکھے فادر نذر نواب

کراچی(آگاہی نیوز ) سینٹ جان پیرش ڈرگ روڑ میں پیر ش پریسٹ فادر نذر نواب اور فادر جوزف سلیم نے پاکستان میں ورلڈ پریسٹ کی ٹیم کے ساتھ مل کر شمع روشن کر کے اور مخصوص ربن کاٹ کر گیارہویں ورلڈپریسٹ سالانہ عالمی روزرِی ریلے (کاہنوں کی پاکیزگی کے لیے) 2020خ س کاآغازکیا۔ ورلڈ پریسٹ کے روزرِی ریلے کی افتتاعی تقریب مقدّسہ مریم کے گروٹو کے سامنے سر انجام پائی۔ اِس افتتاعی تقریب میں مقامی کلیسیاء نے پاکستان میں ورلڈ پریسٹ کے نمائندے برادر نوید انجم کی قیادت میں پاک روزرِی کے نور کے بھیدوں پر دھیان و گیان کیا اور فرضی کرداروں کے ذریعے نُور کے بھیدوںکے ذریعے یسوع مسیح کی کاہنانہ زِندگی کی چند پہلوؤں کی رُوحانی شناسائی حاصل کی ۔شمع روشن کرنے اور ربن کاٹنے کے بعدفادر نذر نواب نے پاپائے اعظم پوپ بینیڈکٹ (سولہواں) کی کاہنوں کے لیے لکھی گئی خصوصی دُعا میں رہنمائی کی جب کہ فادر جوزف سلیم نے برکاتی کلمات ادا کئے۔
ورلڈ پریسٹ کی افتتاعی تقریب میں بات کرتے ہوئے فادر نذر نواب نے کلیسیاء کو کاہنوں کے لیے دُعا کرنے اور خاص کر پاک روزرِی کی دُعا کرنے کی اہمیت پر زُور دیا۔اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کاہنوں کے لیے دُعا کرنا اور خاص کر پاک روزرِی پڑھنا خوبصورت عمل ہے۔ کلیسیاء اِس نیک عمل کو جاری رکھے۔ مسیحی خاندانی زِندگی میں پاک روزرِی کی دُعا کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا مسیحی خاندان مل کر دُعا کیا کریں اور خاص پاک روزرِی پڑھا کریں تاکہ مسیحی خاندانوں سے پاکیزہ بلاہٹ ہو۔ اُنہوں نے نے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں گرجہ گھروں میں اجتمائی کلیسیائی عبادات نہ ہونے کی وجہ سے خاندانی دُعا کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اور ہر مسیحی گھرانہ ایک گرجہ گھر ہے لہذا مسیحی خاندان مل کر بلا ناغہ دُعا کیا کریں اور اپنی دُعاؤں میں ہم کاہنوں کو ضرور شامل کیا کریں۔ فادر نذر نواب نے مزیدکہا ورلڈ پریسٹ کا کاہنوں کی پاکیزگی کے لیے ہر سال یسوع مسیح کے پاک دِل کی عید کے موقع پر سالانہ عالمی روزرِی ریلے منعقد کرنا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عالم گیر کلیسیاء کو کاہنوں کے لیے دُعا کرنے کے لیے متحرک کرنا ایک مثالی کارنامہ ہے جس کی جتنی تعریف اور حوصلہ افزائی کی جائے کم ہے ۔ مَیں اپنے تمام کاہن بھائیوں سے درخواست کروں گاکہ وہ اپنے اپنے پیرشز میں ورلڈ پریسٹ کو خوش آمدید کہیں اُ س کی حوصلہ افزائی کریں اور جہاں تک ممکن ہو سکے رُوحانی معاونت کریں اور ہر سال عالمی روزرِی ریلے میں شرکت کیا کریں تاکہ کلیسیاء کو اِس خوبصورت عمل کے لیے متحرک رکھا جائے‘‘۔اِس موقعہ پر ورلڈپریسٹ گلوبل آپاسٹولیٹ کے لیے پاکستان کے نمائندے نے ورلڈپریسٹ کے اِس منفردعالمی دُعائیہ اجتماع کے اغراض و مقاصد ، طریقہ ء کار اوروسیع مواصلاتی نیٹ ورک کے بارے میں آگاہ کیا اور اِ س میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی۔ورلڈ پریسٹ کے روزرِی ریلے کی افتتاعی تقریب کے بعدکہ فادر نذر نواب اور فادرجوزف سلیم کی قیادت میں روزرِی ریلے کی کامیابی اور عالم گیر کاہنوں کے لیے شکر گزاری کی پاک ماس ادا کی گئی۔



جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں