جان سے مارنے کی دھمکیاں ،گلستان جوہر کی شازیہ خان پراسرار طور پر لاپتہ

کراچی: شہر قائد میں خواتین کو بھی اغواء اور جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں، گلستان جوہر کی شازیہ خان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی، پولیس تلاش میں ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے گلستان جوہر کی رہائشی شازیہ خان ولد ہدایت اللہ خان 3 روز سے لاپتہ ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کچھ نامعلوم اشخاص شازیہ خان کا تعاقب کررہے تھے اور خاتون کو اغواء کرنے اورجان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شازیہ خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ واضح رہے کہ 12 جون 2019ء کولاپتہ ہونیوالی خاتون شازیہ خان کی گمشدگی کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے تاہم تاحال پولیس خاتون کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شازیہ خان کی زندگی کو خطرہ ہے اس لئے جلد سے جلد اسے تلاش کیا جائے اور دیگر اہل خانہ کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے۔

Komal

Read Previous

وہ تمہیں دوسرا وکیل بخشے گاکہ اَبد تک تمہارے ساتھ رہے

Read Next

پاکستان میں توہین مذہب قانون کا غلط استعمال روکا جائے۔امریکا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے